محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

تھا نام ان کا زینب ، محمد کی بیوی
وہ یعنی کہ جحش اور امیمہ کی بیٹی

نکاح ان کا مذکور قرآن میں ہے
ولیمے میں پردے کی آیت ہے اتری

رکھا کرتیں روزے بھی کثرت سے زینب
شب و روز بے حد نمازیں تھیں پڑھتی

کہا بنتِ صدیق نے ان کی بابت
کہ عادت کی اچھی ہیں ، باتوں کی سچی

روایت ہیں ان سے بھی گیارہ حدیثیں
ملی تھیں ہمیں ایسی پیاری سی امی

’’وہ پہلے ملے گی جو سب سے سخی ہو‘‘
نبی ﷺ کی تھی ان کے لیے پیش گوئی

اسامہ مگن جن کی یادوں میں ہے آج
تھا سالِ وفات ان کا سن بیس ہجری

شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری