اہلِ حق کے ساتھ کی دو ہجرتیں
پائی یوں مال و وطن کی غربتیں
ابتدائی مومنوں میں سے تھیں یہ
یوں انھوں نے لی ہیں بے حد سبقتیں
جعفر و صدیق و حیدر سے ملیں
رفتہ رفتہ ازدواجی برکتیں
حضرتِ میمونہ کی سالی تھیں یہ
اور ”خثعم“ (1) سے تھیں ان کی نسبتیں
تھا اسامہ! نام اسماء آپ کا
پائی تھیں رب کی قسم! کیا قسمتیں!
(1) قبیلہ خثعم سے تھیں۔