شانِ کرم نرالی تھی ام حکیم کی
ذاتِ کریم عالی تھی ام حکیم کی
اسلام کر رہے تھے قبول ان کے رشتے دار
قسمت بدلنے والی تھی ام حکیم کی
اسلام دشمنی میں جو گزری وہ زندگی
اسلام نے بچالی تھی ام حکیم کی
دشمن کے سامنے بھی طبیعت تو دیکھیے
کیا خوب ہی جلالی تھی ام حکیم کی
میدانِ کارزار میں پُل پر ہوا نکاح
شادی بہت مثالی تھی ام حکیم کی
روشن اسامہ! شمع کی مانند زندگی
چمکیلی اور ہلالی تھی ام حکیم کی