نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
قلبِ حزیں جو عشقِ نبی میں نہا گیا
دارِ بقا سمٹ کے نگاھوں میں آگیا
روزِ ازل سے لمسِ پیمبرﷺ کا منتظر
آمد سے ان کی عرش بھی معراج پا گیا
ذکرِ رسولِ پاکﷺ کا فیضان دیکھیے
قلب و نظر میں شمعِ محبت جلا گیا
در پر گیا جو قاسمِ خلدِ بریںﷺ کے میں
واللہ! یوں لگا کہ میں جنت میں آ گیا
یہ نورِ مدحِ سرورِ عالمﷺ کا فیض ہے
بختِ سیاہ جھوم، اٹھا جگمگا گیا
رخشندگئ سیرتِ آقاﷺ سے جو سجا
زاہد وہ اپنی قبر یقیناً سجا گیا
شاعر: