محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

پہلے تو اپنے علم و ہنر کو تو عام کر
ناکام ہو تو مجھ سے پھر اس پر کلام کر

ایمان پہلے ، بعد میں عزت ہے، پھر ہے جاں
ان کو بچا کے کوششِ مال و طعام کر

جتنا کمانا چاہتا ہے، شوق سے کما
بس احترازِ کوششِ مالِ حرام کر

مجھ سے کہا تنزلِ وقتِ خراب نے
اچھے دنوں میں اور ترقی کے کام کر

راتیں بڑی کبھی کی ، کبھی کے ہیں دن بڑے
تو اپنے کام کرتے ہوئے صبح و شام کر

فردا کی فکر چھوڑ، گزشتہ کا غم نہ کھا
غفلت میں پڑکے حال کو مت ناتمام کر

کتنا تھکا اسامہ! تو دنیا کے واسطے
اب اپنی آخرت کا بھی کچھ اہتمام کر