محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

یہ جون ایلیا کے کچھ اشعار ہیں کیا ان میں قافیہ درست ہیں ؟

آخری بار آہ کر لی ہے
میں نے خود سے نباہ کر لی ہے

اپنے سر اک بلا تو لینی تھی
میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے

دن بھلا کس طرح گزارو گے
وصل کی شب بھی اب گزر لی ہے

جواب:

نہیں، کیونکہ مطلع اور دیگر اشعار کی زمین الگ الگ ہے۔
زمین نام ہے تین چیزوں کے مجموعے کا:
وزن + قافیہ + ردیف
وزن تو سب کا ایک ہے، فاعلاتن مفاعلن فعلن
مگر قافیہ و ردیف میں مطلع دیگر اشعار سے مختلف ہے۔

ویسے بڑوں کی شاعری میں خوبیاں تلاش کرنی چاہیے اور خامیوں سے از خود جتنا ہوسکے بچنا چاہیے۔