یہ ایک دلچسپ اور تعلیمی کھیل ہے جو اردو کے الفاظ کی تخلیق اور شناخت میں مددگار ہے۔ اس کھیل کا مقصد نہ صرف تفریح فراہم کرنا ہے بلکہ لفظ سازی میں مہارت پیدا کرنا بھی ہے۔
طریقۂ کار:
اس گیم میں آپ کو سولہ خانے دکھائے جاتے ہیں، جن میں سے ہر خانے میں ایک حرف موجود ہوتا ہے۔ آپ کو مختلف حروف کو منتخب کرکے درست اردو الفاظ بنانے ہیں۔ جب آپ کسی حرف پر کلک کریں گے، وہ حرف نیچے ظاہر ہوگا۔ جب آپ کو لگے کہ لفظ مکمل ہو چکا ہے، تو “لفظ حتمی کریں” بٹن پر کلک کریں تاکہ گیم چیک کر سکے کہ آپ کا لفظ درست ہے یا نہیں۔ اگر لفظ درست ہوگا تو آپ کو اسکور ملے گا۔
اسکورنگ کے اصول:
- ہر حرف پر کلک کرنے سے آپ کے اسکور میں 1 پوائنٹ کی کمی ہوگی۔
- اگر آپ درست لفظ بناتے ہیں تو آپ کو اس کے حروف کی تعداد سے دوگنا اسکور ملے گا۔
- اگر آپ غلط لفظ بناتے ہیں تو اس کے حروف کی تعداد کے بقدر اسکور میں سے کمی ہوجائے گی۔
- اگر آپ وہی لفظ دوبارہ بناتے ہیں، تو اسکور میں سے 5 پوائنٹس کی کمی کی جائے گی۔
- “نئے حروف پیش کریں” بٹن پر کلک کرنے سے اسکور میں سے 16 پوائنٹس کم ہوں گے۔
یہ گیم اردو زبان کی بنیادی معلومات کو بہتر بنانے میں معاون ہے اور الفاظ کی تخلیق، شناخت اور درست استعمال میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ گیم بچوں، نوجوانوں اور بڑوں سب کے لئے یکساں مفید ہے اور زبان کی مشق کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری