محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

1️⃣

قرآن کریم سے محبت کرنا

”مَنْ اَحَبَّ الْقُرْاٰنَ فَقَدْ اَحَبَّ اللّٰهَ“

(حلیۃ الاولیاء)

جس نے قرآن سے محبت کی، اس نے اللہ سے محبت کی۔

2️⃣

قرآن کریم کا ادب کرنا

﴿اِنَّهُ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌ ٭ فِي كِتَابٍ مَكْنُوْنٍ ٭ لَايَمَسُّهُ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ﴾

(سورۂ واقعۃ)

بے شک یہ بہت عزت والا قرآن ہے، جو محفوظ کتاب میں ہے، اسے وہی چھوتے ہیں جو پاک ہیں۔

3️⃣

قرآن کریم کی تلاوت کرنا

﴿اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ يَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖ اُولٰٓئِكَ يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ﴾

(سورۂ بقرہ)

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی، جبکہ وہ اس کی تلاوت اس طرح کرتے ہوں جیسا اس کی تلاوت کا حق ہے تو وہ لوگ ہی (درحقیقت) اس پر ایمان رکھتے ہیں۔

4️⃣

قرآن کریم میں غور و فکر کرنا

﴿كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَيْكَ مُبٰرَكٌ لِيَدَّبَّرُوْا اٰيٰتِهٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴾

(سورۂ ص)

یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیات میں تدبر کریں اور عقل والے نصیحت حاصل کریں۔

5️⃣

قرآن کریم پر عمل کرنا

﴿وَاتَّبِعُوْا مَا اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ وَلَاتَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖ اَوْلِيَاءَ﴾

(سورۂ اعراف)

اور جو کچھ تمھارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو اور اس کے سوا کسی اور کی پیروی مت کرو۔

6️⃣

قرآن کریم کی تبلیغ کرنا

”خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَهُ“

(صحیح بخاری)

تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو قرآن کریم سیکھے اور سکھائے۔