حضرت (مولانا شمس الرحمان العباسی صاحب) دامت برکاتہم العالیہ بیعت کرتے ہوئے فرمایا کرتے ہیں کہ چار کام کرنے ہیں، یہ دوا کی مانند ہیں اور ایک سے بچنا ہے جوکہ پرہیز کی طرح ضروری ہے۔
چار کام
(1) مراقبہ: روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ، اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھیں، پھر تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب بزرگانِ دین کو پہنچائیں اور یہ سوچیں کہ اللہ کے ذکر کے انوارات و تجلیات کا نور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک اور سینۂ مبارک سے سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ کے بزرگانِ دین کے توسط سے میرے دل کے اندر آرہا ہے جس سے میرے دل سے گناہوں کے زنگ، ظلمات، اندھیرات، کدورات، خطرات سب کو مٹا دیتا ہے اور میرا دل کہتا ہے: اللہ، اللہ، اللہ۔
(2) تین تسبیحات: استغفار، درود شریف اور تیسرا کلمہ، صبح و شام سو سو مرتبہ
ڈیجیٹل تسبیح(3) شجرہ پڑھنا: شجرہ یہاں دیکھیں
(4) وقوفِ قلبی: اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے یہ سوچیں کہ دل اللہ اللہ کہہ رہا ہے۔
پرہیز
گناہوں سے بچتے رہیں اور اگر خدانخواستہ کوئی گناہ ہوجائے تو فوراً توبہ کرلیں۔
بعض گناہ مندرجہ ذیل ہیں:
دل: حسد، تکبر، ریا، کینہ اور حرص
آنکھ:فلمیں ڈرامے دیکھنا، شہوت سے دیکھنا، نامحرم خواتین کو دیکھنا
کان: غیبت، چغلی، فحش باتیں، گانے اور میوزک سننا
زبان: جھوٹ، غیبت، چغلی، نام بگاڑنا اور گالی دینا
ہاتھ: حرام مال لینا، ظلم کرنا، چوری کرنا
پاؤں: گناہ کی جگہوں کی طرف چلنا، نافرمانی میں دوڑنا