محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

وحشت دل کی کہانی اف اف!

وحشت دل کی کہانی…… اف اف
شدت سوز نہانی ……. اف اف

جانگسل کرب تغافل، اس پر
خلق کی زہر فشانی……. اف اف

جنبش لب تری قاتل واللہ
اس پہ یہ شیریں بیانی…. اف اف

دفعتاً راہ میں مل جانا ترا
اور اشکوں کی روانی… اف اف

دن تو کٹ جاتا ہے جیسے تیسے
رات کی ایذا رسانی … .. اف اف

ہو گیا جسم دریدہ شازی
روح کی نقل مکانی۔۔۔۔ اف اف

شہناز شازی