(بنانے سے کمانے تک)
(1) ویب سائٹ بنانے کے فوائد
ویب سائٹ بنانا نہ صرف آپ کے کاروبار کو آن لائن لانے کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ اس سے آپ کے کاروبار کو ترقی دینے، صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور آمدنی پیدا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ویب سائٹ کے ذریعے آپ اپنی خدمات اور مصنوعات کو دنیا بھر میں پیش کر سکتے ہیں اور اپنے برانڈ کی شناخت بنا سکتے ہیں۔ جیسے میری یہ ویب سائٹ ہے: www.usamasarsari.com
(2) ڈومین اور ہوسٹنگ کا انتخاب
ویب سائٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے ڈومین اور ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان دونوں کا خرچہ ابتدائی طور پر تقریبا 10 ہزار روپے ہوتا ہے پھر ہر سال کم سے کم 25000 روپے)
(3) ہوسٹنگر پر ڈومین اور ہوسٹنگ کا حصول
ہوسٹنگر جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور ڈومین نام چیک آؤٹ کریں: Hostinger
(4) ورڈپریس انسٹالیشن
اب ورڈ سے ہوسٹنگ کو کنکٹ کریں تاکہ ویب سائٹ پر مطلوبہ پیجز بآسانی بناسکیں۔ ہوسٹنگر کے cPanel سے ‘آٹوانسٹالر’ یا ‘ون کلک انسٹال’ کے ذریعے ورڈ پریس انسٹال کریں۔
(5) پیجز اور مینیو کا سیٹ اپ
ورڈ پریس ڈیش بورڈ میں لاگ ان ہوں، نئے پیجز بنائیں اور ‘مینیو’ کے تحت نیویگیشن مینیو ترتیب دیں۔
(6) جیٹ پیک ایپ
جیٹ پیک ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ورڈ پریس کے ساتھ کنکٹ کریں: Jetpack App
(7) چیٹ جی پی ٹی سے مدد
چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اپنے پیج کے ڈیزائن کا آئیڈیا لیں: ChatGPT
(8) HTML ایڈیٹر میں کوڈ پیسٹ کریں
ورڈ پریس HTML ایڈیٹر میں جا کر کوڈ پیسٹ کریں اور اپ ڈیٹ کریں۔ مطلوبہ صفحہ آپ کے آئیڈیا کے مطابق تیار ہوگا۔
(9) ویب سائٹ سے پیسے کمائیں
ویب سائٹ پر مستقل مواد اپ لوڈ کریں اور پیسے کمائیں جیسے کہ ایڈورٹائزمنٹ، ایفیلیٹ مارکیٹنگ وغیرہ۔ Books of Sarsari
(10) ویب سائٹ کو برقرار رکھیں
اب اپنی ویب سائٹ پر مستقل مواد اپ لوڈ کرتے رہیں، تاکہ صارفین آپ کی ویب سائٹ پر بار بار آئیں۔ جہاں دشواری ہو چیٹ جی پی ٹی زندہ باد!