اگر آپ بندہ محمد اسامہ سَرسَری سے واٹس ایپ پر براہ راست اپنے کلام کی اصلاح کا سلسلہ شروع کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پر تشریف لائیں، اپنا نام اور دیگر تفصیلات بتائیں۔ میں آپ کا نام محفوظ کرلوں گا۔ پھر فرصت ملتے ہی آپ کے شعر کی غلطیوں کی نشان دہی کردوں گا یا مکمل اصلاح کردوں گا۔ یہ سلسلہ جب تک چاہیں جاری رکھ سکتے ہیں۔
اصلاح اور تنقید دو الگ الگ کام ہیں: (1) اصلاح: اشعار کی فقط غلطیوں کی نشان دہی کرنا (2) تنقید: غلط اشعار کو درست کرنا
شعر: جا رہا دسمبر ھے،، آنکھ پھر مری تر ھے،، تنقید: • اشعار میں غیر ضروری رموز اوقاف سے احتراز کرنا چاہیے۔ • ھے کا درست املا ”ہے“ ہے۔ • ”جارہا ہے“ پورا ایک فعل ہے، اسے اسی طرح رکھنا ضروری ہے، بیچ میں ”دسمبر“ نے آکر شعر کو ناپختہ کردیا۔ • دسمبر محبوبہ نہیں کہ اس کے جانے کا غم ہو، بلکہ دسمبر میں عموما شعراء غمگین شاعری کرتے ہیں، غالبا اس لیے کہ ٹھنڈ میں دل پر غم کی کیفیت زیادہ طاری ہوتی ہے، پھر راتیں حد درجے طویل ہوتی ہیں، پنکھے بند ہوتے ہیں، ہر طرف سکوت سا طاری ہوتا ہے، تنہائی سی تہنائی کا ہر دم احساس ہوتا ہے۔ • شعر مخاطب کو متاثر کرنے میں خاص کامیاب نہیں ہوا، ”پھر“ کی تکرار اگر ہو تو شاید بات بنے۔
شعر: سکھلائیں گے محبت سارے جہاں کو اک دن مر بھی گئے تو کیا ہے, مر کر جیا کریں گے تنقید: • پہلا مصرع مزید رواں ہوسکتا ہے۔ • “اک دن” کے بجائے استمراری اسلوب ہونا چاہیے۔ • مصرع ثانی کا حصۂ اول بھی مزید بہتری کا متقاضی ہے۔ اصلاح: سارے جہاں میں الفت ہم بانٹتے پھریں گے یوں جی کے مرگئے تو مر کر جیا کریں گے
• اگر آپ کو کبھی کبھار اصلاح و تنقید کروانی ہے تو فی شعر تنقید کا معاوضہ 150 روپے، جبکہ فی شعر اصلاح کا حق الخدمت 1000 روپے ہے۔ • اور اگر مستقل اس سلسلے سے جڑنا چاہتے ہیں تنقید کی ماہانہ فیس 3 ہزار روپے ہے جبکہ اصلاح کی ماہانہ فیس 28000 روپے ہے۔ • مستقل جڑنے کی صورت میں یومیہ ایک شعر کی اصلاح یا تنقید کروں گا، فرصت ہوئی تو ایک سے زیادہ بھی کردوں گا، جمعرات اور اتوار چھٹی کروں گا۔
ایک شعر کی غلطیاں معلوم کریں ایک شعر کی غلطیاں درست کروائیں ماہانہ تنقیدی سلسلے سے جڑیں ماہانہ اصلاحی سلسلے سے جڑیں