(1) اس ویب سائٹ پر جائیں اور اپنی پسند کے کورسز، کتب، ایپس یا گیمز تلاش کریں۔
(2) تلاش کے بعد اپنی مطلوبہ چیز پر "منتخب کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ جتنی چاہیں اشیاء منتخب کر سکتے ہیں۔
(3) آپ چاہیں تو "سب ایک ساتھ خریدیں" والے بٹن پر کلک کرکے ساری اشیاء اکٹھی منتخب کر سکتے ہیں۔
(4) تمام منتخب شدہ اشیاء اوپر سیدھے ہاتھ پر بنی ٹوکری میں ظاہر ہوں گی۔
(5) ٹوکری میں آپ کی منتخب اشیاء کے نیچے آپ کو کل رقم نظر آئے گی جو ادا کرنی ہے۔ اس رقم کو آپ ایزی پیسہ، جاز کیش، نیا پے اور میزان بینک میں سے کسی بھی اکاؤنٹ میں ادا کرسکتے ہیں۔
(6) رقم ادا کرنے کے بعد آپ کو جو ٹرانزکشن آئی ڈی (Transaction ID) ملے، اسے نیچے موجود خانے میں درج کریں اور ”تصدیق کریں“ کا بٹن دبادیں۔ آپ کی آئی ڈی درست ہوگی تو منظور کرلی جائے گی۔ انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث آپ سے دوبارہ بھی آئی ڈی مانگی جاسکتی ہے، دوبارہ وہی آئی ڈی درج کریں۔
(7) تصدیق مکمل ہونے پر آپ نے جو چیزیں خریدی ہیں وہ نیچے ”خریدی ہوئی اشیاء“ کے تحت ظاہر ہو جائیں گی۔
(8) جسے ڈاؤنلوڈ کرنا ہو اس پر کلک کریں، آڈیو یا ویڈیو ہوگی تو اس میں تین ڈاٹس پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کریں۔ ایپ، پی ڈی ایف، تصویر ہو تو کلک کرتے ہی ڈاؤنلوڈ ہوجائے گی۔
(9) ڈاؤنلوڈ کردہ اشیاء کو اپنے موبائل کے فائل مینیجر یا مائی فائل میں جاکر ڈاؤنلوڈ والے فولڈر میں دیکھیں۔
(10) ویب سائٹ پر ”خریدی ہوئی اشیاء“ کے تحت آپ کے کورسز محفوظ رہیں گے، مگر انھیں جلد از جلد ڈاؤنلوڈ کرکے اپنے موبائل میں ضرور محفوظ کرلیں۔
اگر آپ کا موبائل ری سیٹ ہوا یا آپ نے کروم ہسٹری ڈیلیٹ کی تو ویب سائٹ پر خریدی ہوئی لسٹ ختم ہوجائے گی۔ اب دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو دوبارہ خریداری کرنی ہوگی۔