محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

اردو میں تذکیر و تانیث کی پہچان

سوال: اردو میں مذکر اور مؤنث کی پہچان کیسے ہو ؟ جواب: اردو میں مذکر اور مؤنث کی پہچان کے لیے چند عمومی اصول ہیں، مثلا الفاظ کا اختتام اہم ہوتا ہے، جیسے ”ی“ پر ختم ہونے والے الفاظ عموماً مؤنث ہوتے ہیں، جیسے ”بڑی“، ”چھوٹی“، ”اچھی“، ”بری“، نیز فطری جنس بھی رہنمائی کرتی ہے، […]

کچیانا کا مطلب

سوال: گُل سبھی کُچیا گۓ اُن کا پسینہ دیکھ کرکیا کچیا کا استعمال درست ہے؟ جواب: درست ہے، کُچیانا کا ایک ترجمہ شرمانا بھی ہے، یعنی ان کے پسینے کی خوشبو کے سامنے پھول بھی شرما گئے۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری کاپی کریں مزید سوالات

لالہ زار اور لالہ و گل کا مطلب

سوال: لالہ زار ، لالہ و گُل کا کیا مطلب ہے؟ جواب: لالہ ایک خوبصورت پھول ہے جسے انگریزی میں “Tulip” کہا جاتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے اور اپنے پیالہ نما شکل اور دلکش رنگوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ فیروز اللغات کے مطابق یہ سرخ پھول ہے جس میں سیاہ […]

کیا گاہ کو متفرد استعمال کرسکتے ہیں؟

سوال: لفظ “گاہ” جو کئی الفاظ میں بطور لاحقہ استعمال ہوتا ہے جیسا کہ تجربہ گاہ، رزم گاہ، وغیرہ کیا اسے تنہا استعمال کیا جا سکتا ہے؟ یا اسکا تنہا استعمال درست ہے مثلا “ہر گاہ میں” یہ کہنا درست ہوگا؟ جواب: گاہ بمعنی جگہ فقط مرکبات میں استعمال ہوتا ہے، جب اکیلا ہو تو […]

صحیح اور سہی میں فرق

سوال: صحیح اور سہی میں معنی اور استعمال میں کیا فرق ہے؟ جواب: اصل لفظ “صحیح” ہی ہے، اسے بدل کر ایک لفظ “سہی” بھی بنالیا گیا، دونوں قریب المعنی ہیں، مگر محل استعمال میں فرق ہے۔ جہاں صرف کسی چیز کی درستی بیان کرنی ہو وہاں “صحیح” استعمال کرتے ہیں۔ جہاں بات میں زور […]

شاعری کے لیے بحر کا انتخاب کیسے کریں؟

سوال: شاعری کے لیے اپنے الفاظ کو بحر میں لکھنے کے لیے مناسب بحر کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ جواب: آمدہ خیال کو رواں جملے میں ڈھال کر قریب ترین بحر میں منتقل کریں اور قافیہ و ردیف کو دھیان میں رکھتے ہوئے سب سے پہلے مطلع کہنے کی کوشش کریں، مشکل ہو تو درمیان […]

شاہ زماں سے مراد اللہ یا رسول؟

سوال: شاہ زمان سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے یا نبی کریم ﷺ کی ذات؟ جواب: شاہ زمان کا استعمال زیادہ تر نعتیہ کلام میں حضور اکرم ﷺ کے لیے کیا جاتا ہے، جس سے مراد محمد ﷺ کی ذات ہوتی ہے کیونکہ خلاقِ عالم نے اپنے حبیب ﷺ کو سردارِ دو جہاں بنایا […]

کیا ہنستا ، برستا اور رستہ قوافی درست ہیں؟

سوال: ہنستا، ترستا، بستہ قوافی ہو سکتے ہیں ؟ جواب: مطلع میں ہنستا اور ترستا درست نہیں، البتہ اگر ان میں سے ایک بستہ ہو تو مطلع بھی درست ہوگا اور دیگر اشعار میں وہ تمام قوافی درست ہوں گے جن کے آخر میں فقط الف ہو یا تا ہو یا ستا ہو، سب درست […]

مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن میں تسکین اوسط

سوال: مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن میں پوری غزل ہو تو کسی خاص شعر میں پہلے یا دوسرے مفاعیل کو مفاعیلن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: علم عروض کی روشنی میں اس بحر کے کسی بھی دو رکن کے درمیان تسکین اوسط سے کام لینا جائز ہے، یعنی مفعول مفاعیل کو مفعولن مفعول کرنا اور […]

اردو شاعری میں دیگر زبانوں کے الفاظ لانا

سوال: کیا اردو شاعری کرتے ہوئے وزن کیلئے کسی دوسری زبان مثلاً پنجابی پشتو وغیرہ کے الفاظ استعمال کرسکتے ہیں؟ جواب: شاعری میں فقط وہ الفاظ لانے چاہییں جو زبان میں مستعمل ہوں خواہ اصلا کسی بھی زبان کے ہوں۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری کاپی کریں مزید سوالات