محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

کیا بھید ،چھید کے ساتھ قید قافیہ استعمال ہوسکتا ہے؟  (سوال)

سوال: کیا بھید ،چھید کے ساتھ قید قافیہ استعمال ہوسکتا ہے؟ دھرتی پہ میری قہر کی بارش کا سبب کون؟سب جان چکے ہیں یہ کوئی بھید نہیں ہے۔۔۔۔۔۔پنچھی کی نظر اب بھی ہے افلاک سے آگےیہ سوچ تو زندان میں بھی قید نہیں ہے۔۔۔۔۔۔دامن کو میرے غور سے دیکھا نہیں تُونےپیوند زیادہ ہیں مگر چھید […]

جمع ندائی، جمع غیر ندائی اور جمع استثنائی کیا ہوتا ہے؟ (سوال)

سوال: جمع ندائی، جمع غیر ندائی اور جمع استثنائی کیا ہوتا ہے؟ جواب: دوست کی جمع ہے دوست اور دوستوں ، اسے جمع غیر ندائی بھی کہتے ہیں، اگر ندا میں استعمال ہو یعنی یوں کہا جائے جائے: “اے دوستو” تو نون غنہ نہیں آئے گا، لہذا دوستو جنع ندائی ہے۔جمع استثنائی مجھے نہیں معلوم۔

عطاء اور عطا میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

سوال: عطاء اور عطا دونوں میں کیا فرق ہے ؟ جواب: عربی میں العطاء تھا، اردو میں آکر عطا ہوگیا۔ عشا، عطا، ندا، ادا، ان سب کے آخر میں عربی میں ء ہے مگر اردو املا میں یہ ء نہیں لکھتے کیونکہ یہ ء اردو میں پڑھنے میں نہیں آتی۔

زبان و بیان کی غلطیاں کیسے معلوم ہوتی ہیں؟ (سوال)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔اشعار میں زبان و بیان اور نحوی غلطی کا علم کیوں کر ہوتا ہے؟اگر اس سلسلہ میں کوئی کتاب ہے ، تو از راہ کرم رہنمائی فرمائیں!جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء۔ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔زبان و بیان میں مہارت پیدا کرنے کے لیے معیاری ادبی […]

اقبال نے شعر میں بچوں کو فعو کیوں باندھا ہے؟ (سوال)

سوال:شکایت ہے مجھے یا رب خداوندان مکتب سے سبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاک بازی کا اقبال نے اس شعر میں “بچوں” کو فعو کیوں باندھا ہے جبکہ “بچوں” کا درست عروضی وزن فعلن ہے ، کیا ہم اسے اقبال کی صریح غلطی شمار کریں یا اقبال کی عقیدت میں یوں کہیں کہ […]

نثر ، موزوں کلام اور شعر میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

سوال:نثر ، موزوں کلام اور شعر میں کیا فرق ہے؟ جواب:کلام اگر بغیر کسی خصوصی رعایت کے کہا یا لکھا جائے تو اسے نثر کلام کہتے ہیں ، پھر اگر اس میں کسی آہنگ اور وزن کو ملحوظ رکھا جائے تو اسے موزوں کلام کہا جاتا ہے یعنی یہ نثر کی پہلی ترقی ہوتی ہے، […]

کمرہ درست ہے یا کمرا؟ (سوال)

سوال:السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔آپ سے پوچھنا ہے کمرہ اور کمرا دونوں رائج ہیں ؟ جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔قدیم املا کمرہ ہے ، حالیہ اصولِ املا کی روشنی میں کمرا درست ہونا چاہیے لیکن چونکہ “کمرۂ جماعت” ترکیب اردو میں بکثرت مستعمل ہوچکی ہے اس لیے “کمرہ” لکھنا زیادہ اچھا ہے۔واللہ اعلمطالبِ دعا:محمد اسامہ […]

خانقاہ لفظ کی تحقیق؟ (سوال)

سوال:خانقاہ لفظ کی تحقیق مطلوب ہے۔ جواب:خانقاہ اصل میں خانگاہ تھا جو خانہ کے بعد گاہ بڑھانے سے بنا ہے، یعنی وہ جگہ جہاں بہت سے خانے (حجرے) ہوں ، بعد ازاں اسے اہل عرب نے “خانقاہ” کردیا اور اب اردو میں یہ ق کے ساتھ ہی مروج ہے۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری

عروض سیکھنے سے شاعری کم ہوگئی؟ (سوال)

بہت سے دوست یہ اشکال کرتے ہیں کہ جب سے عروض سیکھنا شروع کیا ہے تب سے شاعری لکھنا مزید مشکل ہوگیا ہے ، پہلے بڑی آسانی سے شعر کہہ لیا کرتے تھے ، مگر اب فاعلن فعولن کی بھول بھلیاں میں الجھ کر جو لکھتے تھے اس سے بھی گئے۔ ان تمام دوستوں کی […]