محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

تلازمہ کاری کا کیا مطلب ہے؟ (سوال)

سوال: وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎استاد جی! تلازمہ کاری کیا چیز ہے ذرا مثال کیساتھ وضاحت فرماٸیں ۔ جزاك اللهُ‎ جواب: لفظوں کی باہمی گہری مناسبت کو۔جیسے شعر میں اگر سمندر کا ذکر ہو تو دیگر استعاروں کے لیے طوفان، بھنور، مچھلی، جل پری وغیرہ کا تذکرہ کیا جائے۔ Copy Text Example کاپی کریں متن […]

غزل کہنا درست محاورہ ہے یا غزل لکھنا؟ (سوال)

سوال: نیٹ کے زمانے سے پہلے کی بات ہے، کچھ بڑے شعراء سے سنا تھا کہ غزل کہی جاتی ہے،یوں نہیں کہتے کہ میں نے غزل لکھی، بلکہ یوں کہیں میں نے غزل کہیلیکن آج کل ہر ایک ہی کہتا اور لکھتا ہے کہ میں نے غزل لکھی ہے، وکیپیڈیا میں بھی لکھا ہے کہ […]

روی اور حرف روی دو الگ چیزیں ہیں؟ (سوال)

سوال: السلام عليكم ورحمة الله وبركاتهاستاد محترم روی اور حرف روی دو الگ چیزیں ہیں؟ اگر ہاں تو ان میں فرق کیا ہے جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔جی دونوں الگ الگ ہیں۔حرف روی آخری اصلی حرف کو کہتے ہیں جبکہ روی سے مراد آخری حرکت سے حرف روی تک کا مجموعہ، جیسے شیر میں […]

کیا ارشادات اور فرمودات ہم قافیہ ہیں؟ (سوال)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔حضرت مطلع میں “ارشادات، فرمودات،” دونوں کو بطورِ قافیہ لا سکتے ہیں؟اگر لا سکتے ہیں، تو حرف روی کیا ہوگا اس صورت میں؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔لاسکتے ہیں۔ات روی ہے۔چونکہ فرمود اردو میں مستعمل کوئی لفظ نہیں اس لیے دال کو روی ماننے میں مجھے تامل […]

لفظ کرنا کی تذکیر و تانیث (سوال)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔حضرت لفظ “کرنا” (مصدر) واحد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یا جمع؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مجھے ایک کام کرنا ہے۔مجھے دو کام کرنے ہیں۔مجھے ایک نیکی کرنی ہے۔مجھے کچھ نیکیاں کرنی ہیں۔ کاپی کریں مواد کاپی ہوگیا ہے۔ 🙂

غیر ذی روح معطوفات کے فعل کی تذکیر و تانیث؟ (سوال)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ استاذ محترم اگر صدیاں لفظ کہا جائے تو اس کے ساتھ بیتیں کہا جائے گا صدیاں بیتی ساعتیں بیتی اور زمانے کے ساتھ کہا جائے گا زمانے بیتے لیکن اگر ان سب کو ساتھ میں لے کر کے کہا جائے عطف کے ساتھ کہ*کئی صدیاں , زمانے , ساعتیں […]

کیا رجز سالم کے آخری مستفعلن کو مفعولن کرسکتے ہیں؟ (سوال)

سوال: مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلناس کے آخری رکن مستفعلن کو مفعولن لے سکتے ہیں کیا زحاف سے ایسی گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے؟ جواب: زحاف طی سے مستفعلن کو مفتعِلن کرکے تسکین اوسط سے مفعولن کرسکتے ہیں مگر مستفعلن مستفعلن مستفعلن مفعولن کا وزن غیر مستعمل ہے۔

لفظ “طیبہ” کو فعلن باندھ سکتے ہیں؟ (سوال)

سوال: لفظ “طیبہ” کو فعلن باندھ سکتے ہیں؟ جواب: طیبہ جب صفت ہو تو فاعلن ہوتا ہے کیونکہ ی مشدد ہوتی ہے جیسے مدینہ طیبہ ، اور اگر مدینے کا نام مراد ہو جیسے “مجھے طیبہ جانا ہے” تو اس صورت میں یہ فعلن ہوتا ہے کیونکہ ی مشدد نہیں ہوتی۔

لفظ گویائی کا وزن اور قوافی؟ (سوال)

سوال: لفظ گویائی کا وزن اور اس کے مزید قوافی بتا دیجیے۔ کیا اسے فعولن باندھ سکتے ہیں؟ جواب: وزن:مفعولن یا مفعول باندھ سکتے ہیں، مگر فعولن باندھنا درست نہیں۔ قوافی:بھائی، تائی، تھائی، جائی، دائی، رائی، طائی، لائی، نائی، ٹائی، پائی، چھائی، ڈھائی، کائی، کھائی، گائی، یائی، آرائی، اچھائی، ابکائی، اترائی، بالائی، بلوائی، بھنوائی، حلوائی، […]