محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

لفظ کو شعر میں مکرر لانا (سوال)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہحضرت ایک ہی مصرع میں ایک لفظ کو دوبار استعمال کیا جا سکتا ہے؟جیسے:اے خدا دے جزا اس کو بہتر جزا جس نے مجھ کو سکھا یا ہے شعر و سخن جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔لفظ کی تکرار تاکید کے لیے ہو اور اس کا محل بھی […]

شکستِ ناروا (سوال)

سوال: ایک آہنگ ہے۔ فاعلات  مفعولن فاعلات مفعولن ۔غالب کا شعر ہے ۔زکر اس پر یوش کا اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر  جو تھا رازداں اپنا پہلے دو ارکان میں ۔۔۔زکر اس پریوش کا۔۔۔۔۔فاعلات مفعولنپھر عروضی وقفہ ہے۔اور پھر بیاں اپنا۔۔۔فاعلات مفعولن۔مطلب آدھے ارکان میں ایک بات پھر وقفہ پھر آدھے ارکان […]

عروض میں فاعلن کا تلفظ اور ترجمہ کیا ہے؟ (سوال)

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہفاعلن پر اعراب لگائے اور اس کے معنی اردو میں کریں اور صیغہ بتائیے کہ کونسا کونسا صیغہ ہے؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ فَاعِلٌ صیغہ واحد مذکر ، اسم فاعل ، فتح یفتح ، صحیحترجمہ: کرنے والاعلم عروض میں اس سے مراد وہ پنج حرفی مجموعہ ہے جس […]

نثری نظم اور آزاد نظم میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

سوال: السلام علیکمسر نثری نظم اور آزاد نظم میں کیا فرق ہے؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آزاد نظم قافیہ ، ردیف اور تعدادِ ارکان کی قید سے آزاد ہوتی ہے لیکن کسی ایک یا زیادہ ارکان کے مطابق موزوں ہوتی ہے جبکہ نثر نظم ہر طرح کی پابندی سے آزاد ایک نثر ہی ہوتی […]

ردیف اور قافیہ کسے کہتے ہیں؟  (سوال)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔ردیف اور قافیہ کسے کہتے ہیں؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔شعر کے آخر میں مکرر لفظ کو ردیف اور اس سے پہلے ہم آواز کلمات کو قوافی کہتے ہیں۔جیسے کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیںیہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے […]

کیا بحر وافر عربی کے ساتھ خاص ہے؟  (سوال)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔بحر وافر عربی کے ساتھ خاص ہے کیا؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔بحر وافر (مفاعلتن) اردو کے مزاج پر پوری نہیں اترتی، اسے ہم عربی کے ساتھ خاص مانتے اگر مولانا احمد رضا خان مرحوم کی “زمین و زماں تمھارے لیے” جیسی رواں اور مترنم نعت ہمیں […]

کیا بھید ،چھید کے ساتھ قید قافیہ استعمال ہوسکتا ہے؟  (سوال)

سوال: کیا بھید ،چھید کے ساتھ قید قافیہ استعمال ہوسکتا ہے؟ دھرتی پہ میری قہر کی بارش کا سبب کون؟سب جان چکے ہیں یہ کوئی بھید نہیں ہے۔۔۔۔۔۔پنچھی کی نظر اب بھی ہے افلاک سے آگےیہ سوچ تو زندان میں بھی قید نہیں ہے۔۔۔۔۔۔دامن کو میرے غور سے دیکھا نہیں تُونےپیوند زیادہ ہیں مگر چھید […]