محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

گزشتہ، گزرنا یا گذشتہ، گذرنا (سوال)

سوال: گزشتہ اور گذشتہ میں فرق؟ جواب:ذال اور زاء کا اصول یہ ہے کہ؛ (1) اگر لفظ اردو مصدر گزرنا یا گزارنا سے مشتق ہے تو زاء سے لکھا جائے گا جیسے: میں وہاں سے گزرا ، میں نے گاڑی گزاری۔ (2) اگر لفظ فارسی مصدر گذشتن (بمعنی گزرنا) یا گذاشتن (بمعنی گزارنا)  سے مشتق […]

مضمون اور مقالہ میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

سوال:السلام علیکم ،مضمون اور مقالہ میں کیا فرق ہے؟ جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔خیالات،جذبات اور احساسات کے تحریری اظہار کو اگر وہ مختصر اور سادہ ہو تو مضمون کہتے ہیں، جبکہ طوالت اور دلائل سے مزین ہو تو اسے مقالہ کہتے ہیں۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری

لیے اور کرے قوافی ہوسکتے ہیں؟ (سوال)

سوال:السلام علیکماستاد جی پوچھناتھا کہ “لیے اور کرے ” قوافی ہوسکتے ہیں ؟ اور اگر ہاں تو اس میں روی کیا ہوگا جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔لیے دو ہیں: حرف اور فعلجیسے “میں نے آپ کے لیے اپنے لمحات نکال لیے۔” اس جملے میں ہہلا “لیے” حرف ہے اور دوسرا “لیے” فعل ہے۔حرف والے لیے […]

انجان اور جاہل میں فرق (سوال)

سوال:لفظ انجان اور جاہل میں کیا فرق ہے؟ جواب:انجان اور جاہل میں سب سے پہلے تو لسانیاتی فرق ہے کہ انجان اردو ہے، ان نافیہ اور جاننا سے مشتق جان کے ساتھ مل کر بنا ہے بمعنی نہ جاننے والا اور نہ جانا ہوا، وہ مجھ سے انجان ہے یعنی نہ جاننے والا ہے اور […]

تخلص کو مصرع میں موزوں کیسے کرتے ہیں؟

سوال: اگر بحر میں تخلّص کا وزن پورا نہ ہو رہا ہو تو اُس کیلیے کیا کر سکتے ہیں؟ مثلاََ میرا تخلّص امان (بروزن فَعُول) ہے ۔ میں اسے بحرِ متقارب مثمّں سالم میں  کیسے استعمال کرسکتا ہوں؟ برائے کرم رہنمائی کر دیجیے۔ بحرِ متقارب مثمّن سالم  🙁 فعولُن فعولُن فعولُن فعولُن ) کوئی بھی […]

وہاں کہاں کو 11 باندھ سکتے ہیں؟

سوال: مجھے یہ بتا دیں کہ ‘ییاں’، ‘وہاں’، جہاں’، کہاں، اور ‘عیاں’ کو  1-1 باندھا جا سکتا ہے یا صرف  1  2؟ جواب: دو شرطوں کے ساتھ 11 باندھ سکتے ہیں:(1) متبادل صورت بالکل نہ ہو۔(2) ادائیگی بری محسوس نہ ہو۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری

فاعلاتن اور فاع لاتن میں کیا فرق ہے؟

سوال:فاعلاتن کو بعض عروضی کتابوں میں فاع لاتن بھی لکھتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ جب وزن ایک ہی ہے تو فاعلاتن اور فاع لاتن میں کیا فرق ہے؟ جواب:فاعلاتن کو متصل اور فاع لاتن کو منفصل کہتے ہیں، دونوں کا وزن ایک ہی ہے مگر عروضی اعتبار سے یہ ارکان بنتے ہیں اسباب اور […]

شکستِ ناروا (عیوبِ سخن)

سوال: شاعری میں شکست ناروا سے کیا مراد ہے؟ جواب: اپنے کلام کو نثر کے بجائے منظوم کرنے کا مقصد آہنگ میں کلام کو پیش کرنا ہوتا ہے، اسی آہنگ کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ جس بحر میں ارکان چار ہوں اور الگ الگ ہونے کے باوجود کسی قدر مساوی ہوں، جیسے ”مفعول […]

دامے، درمے، قدمے، سخنے کا مطلب

سوال:مشہور مقولہ دامے، درمے، قدمے، سخنے کا کیا مطلب ہے؟ جواب:دام: سکہدرم: درھم ، روپیہسخن: باتقدم: پاؤں ، عملیعنی مالی ، زبانی اور جسمانی ہر طرح تعاون کرنا۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری