کیا غزل میں عشقیہ مضامین ضروری ہیں؟ (سوال)
سوال: حضرت جی غزل میں کسی مضمون کی قید ہے یا کوئی بھی مضمون ہو سکتا ہر شعر کا؟ مثلا اگر ایک شعر فلسفانہ ہے تو دوسرا سائنسی، تیسرا صوفیانہ، چوتھا مزاح، وغیرہ کیا اس طرح کرنا درست ہے؟ جواب: جی یہ درست ہے، کیونکہ غزل عشقیہ مضامین میں اب منحصر نہیں رہی، مگر پوری […]
کیا ردیف لفظاً و معنا ایک ہی ہونا چاہیے؟ (سوال)
سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔حضرت ردیف لفظاً و معنا ایک ہی ہونا چاہیے؟یا صرف لفظا ایک ہونا ضروری ہے؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔لفظا ایک ہونا کافی ہے۔
کسی لفظ پر شد کے استعمال کو کیا کہتے ہیں؟ (سوال)
سوال: کسی لفظ پر شد کے استعمال کو کیا کہتے ہیں جیسےنشہ نشّہ جواب: شد لگانے کو تشدید اور شد کے بغیر پڑھنے کو تخفیف کہتے ہیں۔ شد کو بھی تشدید کہہ دیتے ہیں۔
اشباع کسے کہتے ہیں؟ (سوال)
سوال: اشباع کسے کہتے ہیں؟ جواب: حرکت کو کھینچ کر ادا کرنا ، یعنی زبر کو کھینچ کر الف کردینا جیسے پیرہن سے پیراہن اور دامن سے دامان، زیر کو کھینچ کر ی کردینا جیسے مہمان سے میہمان اور پیش کو کھینچ کر واو کردینا جیسے اُفتاد سے اوفتاد۔ نیز علم قافیہ کی رو سے […]
نہ، کہ، یہ اور وہ کا عروضی وزن (سوال)
سوال: استاد محترم!جس طرح ہم نہ اور کہ کو یک حرفی باندھتے ہیں کیا اس طرح یہ کو یک حرفی باندھا جائے گا؟ جواب: نہ کو ہمیشہ 1 باندھیں۔کہ کو اشد ضرورت میں 2 باندھ سکتے ہیں۔جبکہ یہ اور وہ کو 1 اور 2 ہر طرح بلاکراہت باندھ سکتے ہیں۔
اصولِ تخفیف (سوال)
سوال: شاعری میں لفظوں کی تخفیف کا کیا اصول ہےجیسے ہم شاعری میں *تیری* کی بجائے *تری* سکتے ہیں اور ایسے ہی *ابوبکر* کی جگہ *بوبکر* بھی لکھ سکتے ہیں ان کا کوئی خاص اصول ہے تو وہ کیا ہے؟ جواب: تخفیف سے مراد لفظ کے حروف کو کم کرنا ہے تو پڑھنے میں آسان […]
کیا اردو شاعری میں کسی اور زبان کے الفاظ بھی استعمال کرسکتے ہیں؟ (سوال)
سوال: کیا اردو شاعری میں کسی اور زبان کے الفاظ بھی استعمال کرسکتے ہیں ؟اگر ہاں ہے تو استعمال کا طریقہ کیا ہے؟ جواب: بلا ضرورت غیر مستعمل الفاظ سے گریز کرنا چاہیے۔
کیا حمد اور نعت غزلیہ اور نظمیہ دونوں انداز میں لکھ سکتے ہیں؟ (سوال)
سوال: السلام علیکمحمد, نعت اور منقبت غزلیہ اور نظمیہ دونوں انداز میں لکھ سکتے ہیں؟اگر ہاں تو بہتر کونسا ہے .یہ کلام زیادہ کس انداز میں لکھا گیا ہے. جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔جی دونوں انداز میں لکھ سکتے ہیں، جس فارمیٹ پر زیادہ مہارت ہو اسی میں لکھنا بہتر ہے۔
رباعی اور قطعہ میں کیا فرق ہے؟ (سوال)
سوال: سر رباعی اور قطعہ میں کیا فرق ہے؟ جواب: قطعہ اور رباعی میں فرق: عام طور پر جب کوئی دو شعر ایسے ہوں کہ دونوں مقفی ہوں ، دونوں کا مضمون بھی ایک ہو تو عام قاری کے لیے یہ پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ اسے رباعی کہیں یا قطعہ؟ نیز شاعری میں جو […]
لکھا اور لکھوں کا عروضی وزن (سوال)
سوال: السلام علیکم حضرت کیا “لکھا”, “لکھوں” یا “لکھیں” کو فعو کے وزن پر باندھا درست ہے؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔جی لکھا، لکھی، لکھے، لکھوں کو فعو بھی باندھ سکتے ہیں اور فعلن بھی۔