محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

عربی گرامر کورس ، پہلے تین اسباق

پہلا سبق: اسم ، فعل ، حرف اسم: وہ لفظ جو کسی شخص، جگہ، چیز، عمل یا صفت کا نام ہو۔ جیسے: زیدٌ (شخص)، مدینةٌ (جگہ)، کتابٌ (چیز)، النصر (عمل) اور الناصر (صفت) مثال: زیدٌ طالبٌ (زید ایک طالب علم ہے)، هٰذا کتابٌ (یہ ایک کتاب ہے)۔ فعل: وہ لفظ جو کسی کام کے ہونے […]

لالہ زار اور لالہ و گل کا مطلب

سوال: لالہ زار ، لالہ و گُل کا کیا مطلب ہے؟ جواب: لالہ ایک خوبصورت پھول ہے جسے انگریزی میں “Tulip” کہا جاتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے اور اپنے پیالہ نما شکل اور دلکش رنگوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ فیروز اللغات کے مطابق یہ سرخ پھول ہے جس میں سیاہ […]

مشرقین اور مغربین کا مطلب

سوال: قرآن مجید میں دو مشرق اور مغرب کا ذکر ہے۔ ان سے کیا مراد ہے؟ جواب: امام رازی رحمہ اللہ نے تفسیر کبیر میں اس کے تین معانی نقل کیے ہیں:(1) مشرقین سے مراد چاند اور سورج کے نکلنے کی جگہیں اور مغربین سے مراد چاند اور سورج کے غروب ہونے کی جگہیں۔(2) مشرقین […]

دوہا صنف کا تعارف اور بحر

سوال: دوہا کیا ہے ؟ جواب: دوہا ہندی شاعری کی صنف ہے جو اب اردو میں بھی ایک شعری روایت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ اس کا آغاز ساتویں صدی اور آٹھویں صدی کا زمانہ بتایا جاتا ہے۔ دوہا گنگا جمنی تہذیب کی ایک مقبول ترین صنف ہے جو کہ عوام میں بے حد […]

مطلق الشیء اور الشیء المطلق میں فرق

سوال: مطلق الشئ اور الشئ المطلق کا فرق مثال کے ساتھ واضح کریں۔ جواب: مطلق الشیئ سے مراد چیز کا ادنی ترین حصہ ہے جبکہ الشیئ المطلق سے مراد مکمل چیز ہوتی ہے۔ مثلا الایمان المطلق کا مطلب ہے مکمل ایمان جبکہ مطلق الایمان کا مطلب ہے ایمان کا ادنی ترین حصہ۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ […]

پاکستانی قومی ترانے کی بحر

سوال: پاکستان کا قومی ترانہ کون سی بحر میں ہے؟ جواب: پاکستان کا قومی ترانہ 1954ء میں متعارف ہوا، جب احمد غلام علی چھاگلہ کی دھن اور حفیظ جالندھری کا کلام منتخب کیا گیا۔ دھن پہلے ترتیب دی گئی، جس کے بعد مختلف شعراء کو کلام موزوں کرنے کے لیے دھن فراہم کی گئی۔ ترانے […]

کیا ہر نام کے آخر میں تنوین آتی ہے؟

سوال: نام مثلا اردو میں حسن ، کامران ، زبیر ، عمر وغیرہ اور دیگر تمام ناموں کو عربی میں تنوین کے ساتھ پڑھا جا سکتا؟ جواب: عربی گرامر میں یہ دیکھا جائے گا کہ وہ منصرف ہے یا غیر منصرف ہے، اگر غیر منصرف ہو تو بغیر تنوین کے پڑھیں گے جیسے کامرانُ اور […]

کریما سعدی پڑھانے کا طریقہ

سوال: کریما سعدی کیسے پڑھائیں؟ جواب: کریما سعدی کو پڑھانے کے لیے درج ذیل چار کام کیے جانے چاہیں۔ 1. مقدمہ: پہلے شیخ سعدی کی شخصیت، ان کی ادبی حیثیت اور “کریما” نظم کا پس منظر بیان کریں تاکہ طلباء کو نظم کے مقصد اور معانی کا تعارف ملے۔ 2. متن خوانی: “کریما” کو آہستہ […]