گوگل (قطعہ)
تحقیق کر رہا تھا کہ “چڑیا” ہے یا “چڑی”لیکن تلاش کرنے پہ مجھ کو ملی “چڑیل”گوگل پہ سرچ کرنے لگا پھر جو “راگ” کوپھیلا دی اس نے ساری “پراگندہ” کی ڈٹیل محمد اسامہ سَرسَری
سبلتِ قسانی (مزاح پارہ)
انسان بسا اوقات کہنا کچھ چاہتا ہے اور روانی میں اس کی زبان سے کچھ اور ادا ہوجاتا ہے۔ ہم ایسے موقع پر اسی غلط لفظ پر زور دے کر دوبارہ کہتے ہیں ، جس سے مخاطب یہ تاثر لے لیتا ہے یا ظاہر کرتا ہے کہ ہم نے پہلی بار بھی ہنسانے کے لیے […]
اے آئی سے تفریحی گفتگو
میں:میں جو بھی پوچھوں گا جواب میں فقط تین لفظ کہنا۔ اے آئی:بالکل، سوال کریں۔ میں:بہترین انسان کون یے؟ اے آئی:یہ آپ ہیں۔ میں:بہترین کام کیا ہے؟ اے آئی:نیک عمل ہے۔ میں:آم کے فوائد بتاؤ۔ اے آئی:مفید، صحت بخش۔ میں:اور سیب کے اے آئی:غذائیت، دل کے۔ میں:کیلے کے اے آئی:توانائی، ہاضمہ بہتر۔ میں:آپ کون ہیں؟ […]
بچوں کے لیے نظمیں بنام اکڑ شاہ
اکڑ شاہ اکڑ شاہ اک شخص نادان تھاوہ اس بات سے لیکن انجان تھا تھی اس کی طبیعت میں آوارگیحماقت وہ کرتا تھا یک بارگی وہ قرضوں کے مارے پریشان تھااصولِ تجارت سے انجان تھا خریدار آتے تھے بس خال خالکہ موسم کا رکھتا نہ تھا وہ خیال کہ سردی میں وہ گولے گنڈے رکھےتو […]
لکھنے کی رفتاریں (مزاحیہ تحریر)
لکھنے کی رفتاریں: (لفظی و تجرباتی بیانیہ) بٹن والا موبائل ڈکشنری آف کرکے: سست رفتاریبٹن والا موبائل ڈکشنری آن کرکے: نازک رفتاریٹچ کی بورڈ لینگویج آف کرکے: تیز رفتاریٹچ کی بورڈ لینگویج آن کرکے: تند رفتاریکاغذ قلم: سبک رفتاریوائس ٹائپنگ: باد رفتاریکمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی بورڈ: برق رفتاریچیٹ جی پی ٹی: براق رفتاری طالبِ […]
زید کی کہانی
درسی کتب میں زید کی کہانی: نحومیر میں “زیدٌ قائمٌ” کہہ کر جس زید کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل بنایا گیا تھا اسے کچھ ہی عرصے بعد ہدایۃ النحو میں “زیدٌ کالاسد” کہہ کر شیر جیسا بہادر بنا ڈالا ، مگر بھلا ہو بدل الغلط کا جس نے “مررت بحمارٍ زیدٍ” میں […]