محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت ۔
بعض لوگ اللہ پاک کا اسم
ذو الجلال والاکرام ذ کے پیش کے ساتھ لیتے ہیں
جبکہ بعض ذالجلال والاکرام ذ کے زبر کے ساتھ ۔

دونوں میں سے صحیح کونسا ہے؟
اگر دونوں صحیح ہیں تو فرق کیا ہے ؟
اور کونسا سا طریقہ کب استعمال کرنا ہوتا ہے

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
دونوں صحیح ہیں۔
عربی میں بعض الفاظ کی بعض مخصوص حالات میں آخر کی نوعیت بدلتی رہتی ہے جیسے کتابٌ ، کتابًا ، کتابٍ ، ایسے الفاظ کو معرب کہتے ہیں اور ان حالتوں کو رفع، نصب اور جر کہتے ہیں، پھر ان حالتوں کے اعتبار سے الفاظ کی کئی قسمیں ہیں، بعض میں زبر، زیر، پیش کی تبدیلی واقع ہوتی ہے، بعض میں واو، الف اور یاء کی، لفظ “ذو” کا تعلق ان لفظوں کے ساتھ ہے جن کے آخر کی تبدیلی واو، الف اور یاء کی ہوتی ہے، چنانچہ یہ حالتِ رفعی میں ذو ہوتا ہے جیسے وربک الغنی ذو الرحمۃ، حالتِ نصبی میں ذا ہوتا ہے جیسے یا ذا الجلال ، جبکہ حالتِ جری میں ذی ہوتا ہے جیسے یسئلونک عن ذی القرنین۔
یہ ساری چیزیں تفصیل کے ساتھ سمجھنے کے لیے عربی گرامر کا پہلا حصہ علم النحو سیکھ لیجیے۔ اور مکمل عربی گرامر کے لیے علم الصرف بھی سیکھ لیں تو قرآن کریم سمجھنے کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔
نحو کورس: https://bit.ly/3APcCTL
صرف کورس: https://bit.ly/3z6aZ2K

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری