محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

ضرب الرجل اور الرجل ضرب میں کیا فرق ہے؟

جواب:

جملہ فعلیہ اور اسمیہ کا فرق ہے اور معنوی طور پر جملہ فعلیہ میں حدوث جبکہ جملہ اسمیہ میں دوام ہوتا ہے۔
ضرب الرجل = اس مرد نے مارا۔
الرجل ضرب = اس مرد کی ایک خبر یہ ہے کہ اس نے مارا ہے۔

اسے دوسرے لفظوں میں یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کہ یہ دو الگ الگ سوالوں کے جواب ہیں۔
سوال: کس نے مارا؟
جواب: ضرب الرجل (اس مرد نے مارا۔)
سوال: اس مرد نے کیا کیا؟
جواب: الرجل ضرب (اس مرد نے ایک کام تو یہ کیا کہ مارا۔)

Copy Text Example