محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

القاموس الوحید میں جو لفظ سے پہلے علامت • ہوتی ہے اس مطلب کیا ہوتا ہے؟

جواب:

القاموس الوحید میں لفظوں کو حروف اصلیہ کی ترتیب پر پیش کیا گیا ہے، ف کلمے کو بطور کتاب ، ع کلمے کو بطور فصل اور ل کلمے کو فصل کے مختلف موضوعات کے طور پر پیش کیا ہے۔
تو جب کسی مادے کا لام کلمہ تبدیل ہوتا ہے تو اس لفظ سے پہلے نقطہ لگاتے ہیں، جیسے: کتاب السین کا مطلب ہے اس کے تحت تمام وہ الفاظ آئیں گے جن کا ف کلمہ س ہو، پھر س ــــ ل کے تحت وہ الفاظ ہیں جن کا ف کلمہ س اور ع ل س ہو ، اب ل کلمہ کی تبدیلی نقطے سے یوں واضح کی گئی ہے:
• سلأ
• سلب
• سلت
وعلی ھذا۔