سوال:
حروف علت اگر لفظ کے بیچ میں آجائیں تو وہ وزن میں شمار ہونگے یا نہیں
جیسے خواب۔(اسکا وزن کیا ہو گا)
جواب:
حرف علت ہر جگہ شمار ہوتا ہے الا یہ کہ اس کا وزن میں شمار نہ کرنا اختیاری ہو یا وجوبی۔
خواب میں واو معدولہ ہے ، یہ واو فارسی کے کچھ الفاظ میں موجود ہے جیسے: خواب، خوار، خواہ، خواہش، خود، خویش، اسے وجوبی طور پر شمار نہیں کیا جاتا ، یعنی خواب کا وزن فاع ہے، اسے فعول باندھنا غلط ہے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
متن کاپی ہوگیا۔ 🙂