محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

ان پیج کاپی پیسٹ ٹول

سوال:

مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ان پیج میں لکھوں یا ورڈ میں؟ دراصل ان پیج اردو کیلئے ہے لیکن ورڈ میں لکھنے کے بعد فیس بک پر کاپی بھی ہوجاتا ہے پر ان پیج سے نہیں ہوا ۔ اسکا کیا حل ہے؟

جواب:

ان پیج کو استعمال کرنا نسبۃً آسان ہے جبکہ ورڈ کو استعمال کرنا تھوڑا سا مشکل ضرور ہے مگر جو سہولیات ورڈ میں ہیں وہ ان پیج میں نہیں۔ پھر ان پیج کی بھی دو قسمیں ہیں: (1) ان پیج 2000 (2012 تک کے تمام ورژن اس میں شامل ہیں) (2) ان پیج 3 ان پیج 2000 کی تحریر چونکہ یونی کوڈ نہیں ہوتی ، اس لیے اسے کاپی کرکے انٹرنیٹ پر پیسٹ نہیں کیا جاسکتا ، مگر ان پیج 3 میں یہ سہولت موجود ہے ، اس کا ٹیکسٹ آپ کاپی کرکے کسی بھی جگہ پیسٹ کرسکتے ہیں۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ ورڈ استعمال کریں۔ اگر ان پیج استعمال کرنا ہے تو ان پیج تھری استعمال کریں۔ اور اگر ان پیج 2000 ہی یوز کرنا ہے تو اس کے میٹر کو بھی کاپی کرکے انٹرنیٹ پر پیسٹ کرنے کا ایک آسان طریقہ بتائے دیتا ہوں۔ آپ تحریر کو کاپی کرکے اس لنک ( https://urdu.ca/convert ) پر جائیے اور دیے گئے خانے میں پیسٹ کردیں ، پھر نیچے جس بٹن پر Convert لکھا ہوا ہے اسے پریس کردیجیے ، پوری تحریر اردو کے خوب صورت فونٹ میں آپ کے سامنے ظاہر ہوجائے گی ، اب اس پوری تحریر کو سلیکٹ کیجیے اور کاپی کرکے انٹرنیٹ یا ورڈ پر جہاں بھی پیسٹ کرنا ہو کردیجیے۔ 🙂