اب ہر انسان کو چاہیے کہ اپنے اندر اخلاقی مضبوطی پیدا کرے، حقیقی سچائی تک پہنچنے کی کوشش کرے، جہاں تک کسی بھی ہنر کو سیکھنے کی بات ہے تو ساری چیزیں مستقبل نے اے آئی کے سپرد کرنی شروع کردی ہیں، ڈیجیٹل ہنر سمٹ چکا ہے، اے آئی سے کام لینا سیکھ لیں۔ 🙂
اے آئی سے مراد آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہے، یہ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جس میں خود کار طریقے سے جواب دینے یا مطلوبہ کام سرانجام دینے کی کوڈنگ کی گئی ہے۔ اس کی انتہا اور نتائج کیا ہوں گے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے مگر صورت حال یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ہر سوفٹ وئیر اور ایپ کا لازمی جزو بنتی جارہی ہے، اس ٹیکنالوجی پر مشتمل متعدد سوفٹ وئیرز اور ایپس منظر پر آچکی ہیں جن میں آپ اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں، محض تفصیل لکھ کر اس کی تصویر بنواسکتے ہیں، محض موضوع لکھ کر اس پر مطلوبہ نوعیت کی اسکرپٹ تیار کروا سکتے ہیں، محض چند اشارے دے کر پوری ویڈیو تیار کروا سکتے ہیں، چند سطریں لکھ کر پوری ویب سائٹ بنوا سکتے ہیں، ان سب کے علاوہ بھی نہ جانے کیا کچھ کروا سکتے ہیں اور خدا جانے آئندہ کیا کچھ کروا سکیں گے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری