ویب سائٹ کے مقاصد و اہداف
1️⃣ محمد اسامہ سَرسَری کی تمام کاوشوں (شاعری، مضامین، کہانیاں، تصانیف، کورسز، ایپس اور ویڈیوز وغیرہ) کو یکجا کردیا جائے۔
2️⃣ سیکھنے اور سکھانے کے مزید بہت سے مفید ٹولز اور تحریریں پیش کی جائیں۔
3️⃣ معلمین اور متعلمین کے لیے باہمی رابطے کا آسان سا ٹول پیش کیا جائے۔
4️⃣ ادارہ شمس المکاتب کے تمام فری اور پیڈ کورسز کو اس طرح پیش کیا جائے کہ مفت کورسز تک رسائی آسان ہو اور پیڈ کورسز کی قیمت نہایت کم ہو اور طریقہ بے حد سادہ ہو۔
5️⃣ متعدد علوم و فنون کے علاوہ اردو، فارسی اور عربی سیکھنے کے شائقین کے لیے تشفی بخش مواد مسلسل پیش کیا جاتا رہے۔
خوب دعا کیجیے کہ اللہ کریم اس کاوش کو قبول فرمالے اور اس کے لیے جن وسائل کی اشد ضرورت ہے ان کا خزانۂ غیب سے بندوبست فرمادے۔
اس سلسلے میں کسی بھی طرح کا تعاون کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!
جملہ حقوق کی عام اجازت
اس ویب سائٹ پر بندہ محمد اسامہ سَرسَری کے جتنے کورسز، کتابیں، تحریریں اور شاعری ہے، اس میں کچھ بھی شائع کرنے کی سب کو عام اجازت ہے، البتہ کسی بھی طرح کے رد و بدل کے بغیر اور میرے نام کے ساتھ ہی شائع کرسکتے ہیں، پھر چاہیں تو سارا منافع خود رکھیں اور اگر میری دعائیں بھی کمانا چاہیں تو کچھ حصہ میرا بھی مقرر کرلیں۔ میرا حصہ یہاں بھیجیں۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
یہ ایپ انسٹال کریں