ادارہ شمس المکاتب ایک منفرد آن لائن تعلیمی ادارہ ہے جو دینی و عصری علوم کو جدید انداز میں پیش کرتا ہے۔ یہاں آپ کو قرآن و حدیث، فقہ، عربی زبان، اردو ادب، اور دیگر علوم کے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں منظم انداز میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہمارا مقصد ہر طالب علم کو اس کی سہولت کے مطابق معیاری تعلیم دینا ہے، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو۔ آپ جب چاہیں، جہاں چاہیں، کسی بھی مضمون یا کتاب میں داخلہ لے کر سیکھ سکتے ہیں۔
ہمارا مقصد ڈگریاں دینا اور اسناد تقسیم کرنا نہیں، بلکہ علمی تشنگی بجھانا اور فنی مہارت پیدا کرنا ہے تاکہ طالب علم حقیقی علم حاصل کر کے معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکے۔