محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

شاعری میں لفظوں کی تخفیف کا کیا اصول ہے
جیسے ہم شاعری میں *تیری* کی بجائے *تری* سکتے ہیں اور ایسے ہی *ابوبکر* کی جگہ *بوبکر* بھی لکھ سکتے ہیں
ان کا کوئی خاص اصول ہے تو وہ کیا ہے؟

جواب:

تخفیف سے مراد لفظ کے حروف کو کم کرنا ہے تو پڑھنے میں آسان اور خفیف ہوجائے۔
اس کا کوئی اصول نہیں ہے، بس جس کثیر الاستعمال لفظ کو جتنے طریقے سے لکھنا یا بولنا رواج پاجائے اسے اتنے طریقوں سے مخفف کرنا درست ہے جیسے آئینہ سے آئنہ، تیرا سے ترا، میرا سے مرا، گناہ اور نگاہ سے گنہ اور نگہ، دیوانہ سے دوانہ، ابراہیم سے براہیم، ابو سے بو وغیرہ۔