بہت نیک سیرت تھیں امِّ حبیبہ
بڑی خوب صورت تھیں امِّ حبیبہ
تھا نام ان کا رملہ نہیں ہے جو معروف
کہ مشہورِ کُنْیَت تھیں امِّ حبیبہ
یہ خوش تھیں نبی سے ، نبی ان سے خوش تھے
بھلی ، خوش طبیعت تھیں امِّ حبیبہ
حدیثیں بھی منقول ان سے ہیں بے حد
امینِ روایت تھیں امِّ حبیبہ
نوافل بھی کثرت سے پڑھتی تھیں ہر روز
سراپا اطاعت تھیں امِّ حبیبہ
ہے امت کی قسمت کہ ماں ایسی پائی
بہت باسعادت تھیں امِّ حبیبہ
اسامہ! ہر اک کا بھلا چاہ تو بھی
بہی خواہ نہایت تھیں امِّ حبیبہ
شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری