محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سعادت سے بھرپور تھیں ام سلمہ
بھلائی سے معمور تھیں ام سلمہ

احادیث کثرت سے مروی ہیں ان سے
فقاہت میں مشہور تھیں ام سلمہ

وطن چھوڑا ، حبشہ گئیں اور مدینے
غمِ دیں سے مجبور تھیں ام سلمہ

ابو سلمہ اور سلمہ دونوں جدا تھے
اور ان سے بہت دور تھیں ام سلمہ

رہے ام سلمہ سے راضی محمد ﷺ
محمد سے مسرور تھیں ام سلمہ

خدا کی تھیں مقبول بے حد ، جبھی تو
نبی کی بھی منظور تھیں ام سلمہ

کہیں کیوں نہ ماں ان کو اپنی اسامہ!
ارے اُمِّ پُرنور تھیں ام سلمہ

شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری