محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

ہوئے خوب ان کے بھی وارے نیارے
کہ تھے ان کی قسمت کے روشن ستارے

خدا کی محبت ، نبی کی اطاعت
رہیں زندگی بھر انھی کے سہارے

نبی کو بھی محبوب تھیں یہ بہت ہی
نبی بھی تھے ان کو دل و جاں سے پیارے

تعلق تھا ان کا بنی مصطلق سے
ہوئے ان کی برکت سے آزاد سارے

نبی سے دعاؤں کو سیکھا انھوں نے
عبادت سے دن رات انھوں نے سنوارے

ہیں یہ بھی وہ امت کی پیاری سی امی
جنھوں نے ہیں افرادِ امت نکھارے

حدیثیں بھی مروی ہیں ان سے اسامہ!
صحابہ سبھی تھے ہدایت کے تارے

شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری