نصیب ان کا اچھا تھا ، اچھی تھیں حفصہ
محمد تھے شوہر تو بیوی تھیں حفصہ
کتب میں روایات ہیں ساٹھ ان کی
احادیث کی ایک راوی تھیں حفصہ
عبادت خدا کی وہ کرتیں مسلسل
تہجد بھی ہر رات پڑھتی تھیں حفصہ
گھڑی آخری آئی جب بھی تھا روزہ
بہت روزے رکھنے کی عادی تھیں حفصہ
سوالات کرتی تھیں پیارے نبی سے
طلب علم بے حد ہی کرتی تھیں حفصہ
ہمارا ہے ایمان از روئے قرآن
کہ ہم میں سے ہر اک کی امی تھیں حفصہ
فضیلت یہ کیا کم ہے ان کی اسامہ!
کہ فاروقِ اعظم کی بیٹی تھیں حفصہ
شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری