سوال:
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
حضرت: حرکت اور برکت کو بکسر عین، فعلن کے وزن پر باندھے جا سکتے ہیں؟
جواب عنایت فرمائیں ذرہ نوازی ہوگی۔
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
حرکت اور برکت جیسے الفاظ کو اساتذہ نے دونوں طرح باندھا ہے یعنی فعِلن(11 2) بھی اور فعْلن(22) بھی۔
ہے کائنات کو حَرَکت تیرے ذوق سے
پرتو سے آفتاب کے ذرے میں جان ہے
(مرزا غالب)
منیرؔ اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
(منیر نیازی)