بڑی جی دار تھیں خاتون ارویٰ
بہت غم خوار تھیں خاتون ارویٰ
گناہ و معصیت ، ظلم و ستم سے
رہی بے زار تھیں خاتون اروی
بھتیجے پر ہزاروں جان سے قربان
دیوانہ وار تھیں خاتون ارویٰ
غریبوں اور ناداروں کے حق میں
سدا دل دار تھیں خاتون ارویٰ
سہی ہجرت سگے بیٹے کی کیوں کہ
سراپا پیار تھیں خاتون ارویٰ
وصالِ مصطفی پر رنج و غم سے
بہت دو چار تھیں خاتون ارویٰ
اسامہ! مرثیہ لکھا نبی کا
کہ ذی اشعار تھیں خاتون اروی