حضرت ام رومان رضی اللہ عنہا
(حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ماجدہ)
طبیعت جو ان کی بہت ہی بھلی تھی
شریعت طریقت میں بالکل ڈھلی تھی
یہ وہ شمع تھی جس نے مکہ کو چھوڑا
خدا کے لیے سوئے طیبہ چلی تھی
ابوبکر کی بیوی ، ماں عائشہ کی
محمدs کی خوش دامنی بھی ملی تھی
گھرانے کا ہر فرد روشن دیا تھا
منور مدینے کی ہر اک گلی تھی
نبی نے انھیں قبر میں خود اتارا
تو چہرے پہ اس دم بہت بے کلی تھی
اسامہ! یہ کس شخصیت کی ہیں باتیں
ہے یہ امِّ روماں جو رب کی ولی تھی