محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

رہیں شمعِ نورِ ہُدیٰ ام ہانی
رہا ہند یا فاطمہ نامِ نامی

ملی ہے انھیں منفرد رشتے داری
نبی ﷺ تھے کزن اور علی ان کے بھائی

انھیں بھی سعادت ہوئی ہے یہ حاصل
انھوں نے نبی کا پیا جھوٹا پانی

دوا ضعف کی ان کی برکت سے ہم نے
”پڑھو تیسرا کلمہ سو بار“ پائی

بہادر تھیں حضرت علی کی طرح خوب
کئی بار بے حد شجاعت دکھائی

نبی ﷺ سے یہ دریافت کرتی تھیں اکثر
کلامِ الٰہی کے لفظ و معانی

ملا دور چاروں خلیفوں کا ان کو
اسامہ ہے لکھتا اب ان کی مساعی