محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

بڑی شان والی تھیں حضرت حبیبہ
مشقت کی عادی تھیں حضرت حبیبہ

بہت ہی زیادہ عبادت تھیں کرتی
خدا کی سوالی تھیں حضرت حبیبہ

علوم اور فنوں میں تھیں بے حد ہی ماہر
ذکاوت میں عالی تھیں حضرت حبیبہ

قدم دشمنوں کے اکھاڑے انھوں نے
بہادر سپاہی تھیں حضرت حبیبہ

محبت سے سرشار ہو ہو کے قرآن
بہت خوب پڑھتی تھیں حضرت حبیبہ

پھریں داعی بن کر یہ شمعِ ہدایت
غمِ دیں کی ماری تھیں حضرت حبیبہ

مگن منقبت میں ہے کس کی اسامہ!
ہر اک سے نرالی تھیں حضرت حبیبہ