محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

عثمانؓ ہے ہمارا ، ہمیں جان سے ہے پیارا

عثمانؓ ہے ہمارا ، ہمیں جان سے ہے پیارا
رکھو نہ بغض لوگو! ، عثمانؓ سے خدارا
عظمت انہیںؓ خدا نے ، بخشی جدا جہاں میں
کردارِ دلنشیں کا روشن ہے وہؓ ستارا
کرتے ہیں پیار ، اہلِ ایمان انؓ سے دل سے
یہ شخص جنتی ہے ، ایمان ہے ہمارا
اک مثل ہے جہاں میں عثمانؓ کی سخاوت
اسلام کی بقا میں سب کچھ انہوںؓ نے وارا
وابستہ انؓ سے اپنی ہستی کی ہر خوشی ہے
انہیںؓ بھول جاٸیں ، کب یہ ہو گا ہمیں گوارا؟
داماد وہ نبیﷺ کے ہیں ذوالنورین ٹھہرے
ہے بھاگ اُنؓ کا میرے سرکارﷺ نے سنوارا
واصف ، علیؓ سے چاہت اِنؓ کی جدا رہی ہے
دیکھا جہاں نے جس کا اک دلنشیں نظارا