بھتیجا بنا ساقیِ جامِ کوثر
نبی ﷺ ان کو رکھتے تھے ماں کے برابر
اسد ان کے والد کا تھا نامِ نامی
تو بیٹے تھے ان کے علی شیر حیدر
ہوئیں موت کے بعد رشکِ صحابہ
محمد ﷺ کے کُرتے میں تکفین پاکر
بہو آپ کی دخترِ مصطفیٰ تھیں
بہو ساس کا نام تھا ایک یکسر
نبی ﷺ کو تھی ان سے بہت ہی محبت
نبی ﷺ ان کے گھر آیا کرتے تھے اکثر
اسامہ! ہوئی ان کی برکت سے تیری
یہ اک عام سی نظم بھی کتنی بہتر