ہند بنتِ عتبہ ان کا نام تھا
اور سخاوت کرنا ان کا کام تھا
بیوی تھیں حضرت ابوسفیان کی
ان کا بیٹا رب کا اک انعام تھا
تھے ابوسفیان سردارِ قریش
اور کلیجے کا بھی قصہ عام تھا
دشمنِ اسلام تھے دونوں ، مگر
دونوں کی تقدیر میں اسلام تھا
پہلے قصے جو ہوئے تھے سو ہوئے
پُرسعادت دونوں کا انجام تھا
ولولے پیدا کیے یرموک میں
عزم ان کا تازہ صبح و شام تھا
شاعری کرتی تھیں یہ اے سَرسَرؔی!
کام یہ اہلِ عرَب میں عام تھا