سوال:
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
ردیف اور قافیہ کسے کہتے ہیں؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
شعر کے آخر میں مکرر لفظ کو ردیف اور اس سے پہلے ہم آواز کلمات کو قوافی کہتے ہیں۔
جیسے
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں
اقبال کے اس شعر میں ہم اور قلم قافیے ہیں جبکہ تیرے ہیں ردیف ہے۔