سوال:
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
اشعار میں زبان و بیان اور نحوی غلطی کا علم کیوں کر ہوتا ہے؟
اگر اس سلسلہ میں کوئی کتاب ہے ، تو از راہ کرم رہنمائی فرمائیں!
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء۔
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
زبان و بیان میں مہارت پیدا کرنے کے لیے معیاری ادبی کتب کا بغور مطالعہ کریں، اغلاط پر توجہ مرکوز رکھیں تو مسلسل اس مشق سے بہت سی خامیوں کو انسان دور کر سکتا ہے۔ یہ چیز وقت کے ساتھ ساتھ آتی ہے، مزید تسلی کے لیے اردو قواعد کی کسی بھی کتاب کا مطالعہ کرلیں، بندے کی کتاب آؤ زبان و بیان سیکھیں کی پی ڈی ایف بھی دستیاب ہے، اگر بلا معاوضہ استفادہ کرنا ہو تو یہ لنک بھی مفید رہے گا:
https://usamasarsari.com/category/qawaid-urdu-sarsari/