پڑھی جس نے بھی سیرتِ ام کلثوم
وہ ہے قائلِ عظمتِ ام کلثوم
نبی رحمتیں لے کے آئے جہاں میں
تھی ان میں سے اک رحمتِ ام کلثوم
مصیبت جو آئی تو ہنس کر اٹھائی
تھی اعلیٰ بہت ہمتِ ام کلثوم
خدا کے لیے کی مدینے کو ہجرت
ہے تیار اب جنتِ ام کلثوم
نبی غمزدہ آپ کی موت پر تھے
رُلانے لگی الفتِ ام کلثوم
خواتین تھیں چند ہم نام ان کی
تو یہ تھی قبولیّتِ ’’ام کلثوم‘‘
یہ کس کے مناقب بیاں ہورہے ہیں
اسامہ! یہ تھیں حضرتِ ام کلثوم
شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری