محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

محمد ﷺ کی نورِ نظر تھیں رقیہ
محمد ﷺ کی لختِ جگر تھیں رقیہ

بہت قابل و معتبر تھیں رقیہ
بہادر تھیں ، بے حد نڈر تھیں رقیہ

عدوِّ خدا عتبہ نے ان کو چھوڑا
ضعیف اور بے بال و پر تھیں رقیہ

ہوئے ان پہ قربان عثمان دل سے
فدا اپنے عثمان پر تھیں رقیہ

کی خاوند کے ساتھ ہجرت انھوں نے
خدا کے لیے در بدر تھیں رقیہ

تھے عثمان ہی سب سے پہلے مہاجر
تو ان کی رفیقِ سفر تھیں رقیہ

اسامہ! نہ کیوں ہوتی یہ نظم اعلیٰ
کہ جب رونقِ ہر سطر تھیں رقیہ

شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری