جو تھیں شافعِ روزِ محشر کی بیٹی
جو تھیں ساقیٔ حوضِ کوثر کی بیٹی
بہن بھائیوں میں وہ سب سے بڑی تھیں
وہ سارے رسولوں کے سرور کی بیٹی
مصائب سہے خوب ہجرت کے دوراں
تھیں حالاں کہ وہ سب سے بہتر کی بیٹی
نبی نے نمازِ جنازہ پڑھائی
قلندر تھیں شاہِ قلندر کی بیٹی
بہت پیار کرتی تھیں والد سے اپنے
وہ رحمت کے گہرے سمندر کی بیٹی
قدم ان کے چومے نہ کیوں کام یابی
وہ شاہوں کے شاہِ مظفر کی بیٹی
یہ اعزاز کتنا بڑا ہے اسامہ!
تھیں زینب خدا کے پیمبر کی بیٹی
شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری