محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سر جی،
سنا ہے شاعر بنا نہیں جا سکتا
یہ ایک ذوقی بات ہے جو قدرتی طور پر کسی کسی کو اللہ تعالیٰ نے دی ہوتی ہے
ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی محنت کرکے شاعر بن جائے
اس بات میں کتنی سچائی ہے؟

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
میں نے ایک بھی شاعر ایسا نہیں دیکھا جس نے پیدا ہوتے ہی بغیر شعر کہنا شروع کردیا ہے، ہر بڑے سے بڑے شاعر کو بھی سب سے پہلے ماں باپ سے ہھر دیگر لوگوں سے سیکھنے کے بعد ہی اچھی شاعری کرتے دیکھا ہے، یہ اور بات ہے کہ دنیا کے ہر انسان میں ہر فن سیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی، وہ صلاحیت قدرت نے ہر ایک کے اندر ودیعت کر رکھی ہوتی ہے اور یہ چیز شاعری کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ اگر ہر علم، ہر فن اور ہر ہنر میں یہ بات ہے کہ ہر بندہ نہیں سیکھ پاتا، مثلا میں کوشش کے باوجود ڈرائیونگ نہیں سیکھ سکا، اسی طرح بہت سے لوگ کوشش کے باوجود اچھی شاعری نہیں کرپاتے۔

ورڈپریس پیج
مواد کاپی ہوگیا ہے۔ 🙂