سوال:
شاعری میں بلند تخیل کس طرح پیدا کہا جاسکتا ہے.؟
جواب:
ہمارا تخیل اور شعور ہر لمحہ رو بترقی رہتا ہے، بس ایک تو اسے درست سمت دینے کی ضرورت ہے اور دوسرا اسے اچھا مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہے، درست سمت کا تعین شریعت کرتی ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں علمائے کرام بتاتے ہیں اور اچھا مواد یہ ہے کہ معیاری اور معتدل اہل قلم کی شاعری اور نثر کلام کا خوب مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آنکھوں اور کانوں کو ہر وقت چوکنا رکھیں اور عقل کی جو نعمت اللہ نے عطا کی ہوئی ہے اسے مسلسل استعمال کرتے رہیں، ماہرین کو پڑھیں، ماہرین سے ملیں، خوب سفر کریں، خوب کتابیں پڑھیں۔ اور ساتھ دعا بھی کرتے رہیں کہ اللہ تعالی ہمارے علم، عمل، عقل، شعور اور تخیل سب میں برکت عطا کرے کہ یہ سب اسی کی عطائیں ہیں اور ان میں بہتری اور بڑھوتری لانے پر بھی وہی قادر ہے۔