محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت مجھے یہ بتلا دیجیے کہ شعر کس مقصد سے کہنا چاہیے کیونکہ جو بات ہم شعر میں کہہ رہے ہیں وہی نثر میں بھی کہہ سکتے ہیں تو اس کلام کو موزوں کرنے میں اتنا وقت کیوں لگائیں

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
انسان کو اللہ نے خوش سلیقگی عطا کی ہے، بہت سے لوگ چاول کھاتے ہیں مگر کچھ لوگ محنت کرکے بریانی بنالیتے ہیں، بہت سے لوگ لکھنا جانتے ہیں مگر کچھ لوگ خوشخطی بھی سیکھتے ہیں، اسی طرح دل کی بات کرنا تقریبا سب کو آتا ہے مگر بعض لوگ اپنے ذوق ذوق کے مطابق حسنِ تقریر یا گرافک ڈیزائننگ یا شاعری سے بات کو مزید خوشنما اور مؤثر کردیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حدیث میں بتایا گیا کہ بعض اظہار بیان جادو ہوتے ہیں اور بعض اشعار میں حکمت ہوتی ہے۔

Copy Text Example